خاص خبریں

پاکستان کے میزائل پروگرام سے امریکا بھی محفوظ نہیں ، امریکی نائب مشیر برائے قومی سلامتی

واشگنٹن : امریکا کے نائب مشیر برائے قومی سلامتی جان فائنر نےکہا ہے کہ پاکستان کے میزائل سے امریکا بھی محفوظ نہیں ۔ پاکستان طویل فاصلے کے بیلسٹک میزائل بنا رہا ہے جو جنوبی ایشیا کے علاوہ امریکا تک اپنے اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ یہ بیلسٹک میزائل جوہری ہتھیاروں سے بھی لیس کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا طرز عمل طویل فاصلے تک اہداف کو نشانہ بنانے والے میزائل پروگرام کے مقاصد کے بارے میں شکوک شبہات کو جنم دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بھی  گزشتہ روز پاکستان کے 4 اداروں پر بیلسٹک میزائل کی تیاریوں میں معاونت پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستانی اداروں پر پابندی کے حوالے سے اپنے بیان میں مزید کہا تھا کہ امریکا جوہری ہتھیاروں اور اس سے وابستہ تمام سرگرمیوں کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *