خاص خبریں

امریکا نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے منسلک چار اداروں پر پابندی لگا دی

اسلام آباد:امریکا نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے منسلک چار اداروں پر اضافی پابندیوں کا اعلان کردیا ہے ۔ امریکا کےمطابق ان نئی پابندیوں کا مقصد پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی پیداوار اور بڑے  پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ ، ترسیل کے نظام کو روکنا ہے۔ 

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جن چاراداروں کو پابندیوں کے لیے نامزد کیا گیا ہے ان میں پاکستان کا نیشنل ڈیولپمنٹ کمپلیکس بھی شامل ہے جو بیلسٹک میزائل پروگرام کی نگرانی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ایفیلیٹس انٹرنیشنل، اختر اینڈ سنز پرائیویٹ لمیٹڈ، اور راک سائیڈ انٹرپرائز نامی ادارے بھی شامل ہیں ۔ ان اداروں نے  پاکستان کے میزائل پروگرام کے لیے مبینہ طور پر میزائل اور میزائل سے متعلق آلات فراہم کیے ہیں۔ محکمہ خارجہ کے مطابق ان اداروں پر الزام ہے کہ وہ مادی طور پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ میں کردار ادا کررہے ہیں یا مستقبل میں ایسا کر بھی سکتےہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *