خاص خبریں

سفارتی سطح پر پاکستان اور بھارت کے حوالے سے مثبت خبر

بھارتی وزیر خارجہ اسلام آباد میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ جے شنکر اسلام آباد کا دورہ کریں گے ۔ بیان کے مطابق جے شنکر کا دورہ پاکستان شیڈول میں ہے ۔ بھارتی دفتر خارجہ نے اس حوالےسے مزید تفصیلات نہیں دیں ۔ بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کی خبر کے بعد خارجہ امور کے ماہرین نے اسے انتہائی مثبت قرار دیا ہے  ۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی بہتری کے لئے یہ ایک انتہائی مثبت خبر ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہوگی اور تجارت بحال ہونے کی راہ بھی ہموار ہو سکتی ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق جے شنکر کے دورے کو قدر کی نگاہ سے ہی دیکھنا چاہیے ۔ دنیا کے حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں ایسے میں ہمسائیوں سے تعلقات کی بہتری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر تک اسلام آباد میں شیڈول ہے ۔پاکستان اور بھارت، شنگھائی تعاون تنظیم کے مستقل رکن ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *