خاص خبریں

عمران خان کا فیض حمید کےا وپن ٹرائل کامطالبہ

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے  آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ جنرل فیض کا اوپن ٹرائل کیا جائے ۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف، جنرل (ر) فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کریں کیوں کہ جنرل (ر) فیض اور میرا معاملہ فوج کا اندرونی مسئلہ نہیں۔

جنرل فیض اور میرا معاملہ فوج کا اندرونی  مسئلہ نہیں، میں سول سابق وزیراعظم ہوں مجھے ملٹری کورٹ میں لے جانے سے پاکستان کا امیج خراب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ  فیض حمید  ریٹائرمنٹ کے بعد زیرو ہوگیا مجھے کیا فائدہ دے گا کہ اس سے رابطہ رکھوں، جنرل فیض ریٹائرمنٹ کے بعد ہیرو نہیں رہا تھا۔ عمران خان نے کہا کہ اگر 9 مئی سازش کا مرکزی کردار جنرل (ر) فیض حمید  ہے تو مطالبہ کررہا ہوں اوپن ٹرائل کیا جائے، 9 مئی کو میرے اغوا کا حکم فوج کے نمبر 1 بادشاہ، سپر کنگ نے دیا تھا، 9 مئی کا معاملہ نیشنل سیکورٹی نہیں لوکل ایشو ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *