Saturday, June 14, 2025
خاص خبریں

سعودی عرب  میں درجہ حرارت 51تک جا پہنچا،   600حجاج جاں بحق

سعودی عرب میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ شدید گرمی کے باعث 600 سے زائدحجاج جاں بحق ہو گئے۔  جن میں سے320 کا تعلق مصر، 144  انڈونیشیا، 60 اردن، ایران 11 اور 3 کا تعلق سینیگال سمیت دیگر ممالک سے ہے ۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ کے سب سے بڑے المیسم مردہ خانہ میں 550 لاشیں لائی گئی جن کی موت شدید گرمی کی وجہ سے واقع ہوئی تھی۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مختلف اسپتالوں میں شدید گرمی کے باعث بیمار ہونے والے 2 ہزار حاجی زیر علاج ہیں۔ جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی تعداد میں  اضافہ ہو رہا ہے ۔ یہ تعداد چھ سو سے زائد ہو سکتی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس حج کے دوران گرم موسم کے باعث 240 حاجیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی تھی، جن میں سے زیادہ تر انڈونیشیا کے شہری تھے۔ گزشتہ ماہ شائع ہونے والی ایک سعودی تحقیقی رپورٹ کے مطابق شدید گرم موسم اور آب و ہوا کی خرابی کی وجہ سے حاجیوں کے بڑی تعداد کا متاثر ہونے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 50 سے زائد ہوسکتا ہے۔گزشتہ روز منیٰ میں حجاج کو اپنے سروں پر پانی کی بوتلیں انڈیلتے ہوئے دیکھا گیا  جب کہ رضاکاروں نے ٹھنڈا رہنے میں مدد کے لیے کولڈ ڈرنکس اور تیزی سے پگھلنے والی چاکلیٹ آئس کریم بھی تقسیم کی تھیں۔ سعودی حکام نے عازمین کو دن کے گرم ترین اوقات میں چھتری استعمال کرنے، وافر مقدار میں پانی پینے اور دھوپ  سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *