فیلڈ مارشل سید عاصم منیرایران کے دورے پرروانہ
چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران روانہ ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران روانہ ہوگئے، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ہمراہ ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورہ خطے میں امن واستحکام کےفروغ کیلئے پاکستانی کوششوں کا حصہ ہے۔
