پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ اور علی پرویز ملک بھی شریک تھے۔

دوران ملاقات صوبہ سندھ کے امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، سیاسی رواداری اور مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *