ایران کیخلاف معاشی جنگ سے امریکہ کوکوئی کامیابی نہیں ملے گی، سابق امریکی وزیردفاع
سابق امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف چھیڑی گئی معاشی جنگ سے امریکا کو کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ملے گی۔

ایک بیان میں لیون پینیٹا نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز بند کر کے امریکا پر اقتصادی دباؤ بڑھا رہا ہے، ٹرمپ انتظامیہ کے حالیہ اقدامات تہران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کرسکیں گے۔
انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو زیادہ دباؤ کی پالیسی کے بجائے تہران کے ساتھ سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
امریکی فوج کے سابق افسر سیڈریک لائٹن نے کہا ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایران کو غذا اور طبی سامان کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا جنگی جرم ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے اقدام سے عالمی سطح پر بہت چیخ و پکار مچے گی، اقدام سے دیگر ممالک کا امریکا سے متعلق رویہ بھی تبدیل ہو سکتا ہے۔
