پاکستانتازہ ترین

بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر

 چیف کمشنر اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم کے خلاف جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی۔

ریویو پٹیشن میں 18 اگست کے عدالتی حکم پر نظرثانی، ترمیم اور اسے واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے نجی ہسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل پینل کے ذریعے طبی معائنے و علاج سے متعلق احکامات کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق معاملہ صرف طبی سہولیات کا نہیں بلکہ متعلقہ قانونی و آئینی دائرہ اختیار سے بھی متعلق ہے، ریویو پٹیشن میں آئین کی 27ویں ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار، آرٹیکل 175 (2) اور جیل قوانین سے متعلق اہم قانونی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم وقت کی پابندی پر مبنی تھا، اس لیے معاملے کی فوری سماعت ضروری ہے۔

درخواست میں چیف کمشنر اسلام آباد نے سپریم کورٹ سے ریویو پٹیشن کو جلد از جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *