ایرانی فوجی صلاحیتیں کمزورکرنے کا مشن،امریکہ کے مسلسل ساتویں رات ایران پرحملے
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کے خلاف مسلسل ساتویں رات بھی حملے شروع کر دیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ آج ایران کے خلاف مسلسل ساتویں رات حملوں کا ایک اور مرحلہ شروع کیا ہے، یہ حملے کمانڈر اِن چیف کی ہدایت پر کیے گئے ہیں جن کا مقصد ایرانی فوجی صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنا ہے۔
خیال رہے کہ مفاہمتی یادداشت کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان حالات ایک بار پھر کشیدہ ہو چکے ہیں، امریکا کی ایران پر بمباری آج ساتویں روز میں داخل ہو چکی ہے، امریکی فورسز مختلف ایرانی شہروں میں شہری تنصیاب کو بھی نشانہ بنا رہی ہیں۔
دوسری جانب ایرانی فورسز خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا رہا ہے، ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے قطر میں واقع امریکی العدید ایئر بیس کو بھی نشانہ بنایا ہے، جہاں امریکی اڈے پر نصب ریڈار سسٹم اور فضائی ایندھن فراہم کرنے والے طیارے تباہ کر دیے گئے ہیں۔
