تازہ ترینکھیل

پاکستان اورسری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے مشن کے تحت پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

قومی ٹیم کی نظریں آج کا میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے پر مرکوز ہیں، جبکہ سری لنکن ٹیم سیریز برابر کرنے کیلئے میدان میں اترے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *