خاص خبریںعالمی خبریں

سعودی ایئرپورٹ پرحملے، ٹرمپ کا حوثیوں کیخلاف میدان میں اترنے کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے سعودی عرب کے کنگ خالد ایئر پورٹ پر ہونے والے حالیہ حملے کے بعد، امریکا حوثیوں کو نشانہ بنانے میں سعودی عرب کا ساتھ دے سکتا ہے اور ایران پر بھی دوبارہ حملے شروع کر سکتا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈوبلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمیں ابھی اس تازہ ترین حملے کے بارے میں معلوم ہوا ہے، ہم اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے صورتحال پر غور کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم اس معاملے کا جائزہ لینے جا رہے ہیں

واضح رہے کہ امریکی صدر نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر کوئی حملہ نہیں کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *