روس نے ایران سے’دوری‘ اختیار کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا
روس نے ایران سے ’دوری‘ اختیار کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق روس نے امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کی جانب سے دیگر ممالک کو ایران کی حمایت ختم کرنے اور اس سے دوری اختیار کرنے کی اپیل مسترد کر دی۔
امریکی وزیر خزانہ نے کہا تھا ہم ایران پر غیر معمولی پابندیاں عائد کر رہے ہیں، اس تنازع کو ختم کرنے کا تیز ترین طریقہ یہ ہے کہ کوئی بھی ایرانی حکومت کی مدد نہ کرے، چین اور روس سمیت بعض ممالک نے اس مؤقف پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
روسی نیوز ایجنسی انٹر فیکس کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہمارے شراکت دار اور دوست موجود ہیں اور ہم ان کے ساتھ اپنے دوستانہ اور شراکت داری پر مبنی تعلقات کو برقرار رکھیں گے اور مزید مضبوط بنائیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا اس پوزیشن میں نہیں کہ دوسرے ممالک کے تعلقات پر ’اجارہ داری‘ قائم کرے۔
