تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکہ پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکہ اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات ناکام ہو گئے جس کے بعد کینیڈا نے بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے کا ایکس پر شیئر کیے گئے بیان میں کہا امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات ختم کر دیے ہیں، امریکی اشیا پر ڈالر کے بدلے ڈالر کے حساب سے جوابی ٹیرف لگایا جائے گا، امریکا کی جانب سے آخری لمحات میں شرائط تبدیل کرنا غیر منصفانہ اور ناقابل قبول ہے۔
امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر نے مذاکرات کی ناکامی کا الزام کینیڈا پر لگاتے ہوئے کہا کہ کینیڈا معاہدے کی شرائط سے پیچھے ہٹا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی جانب سے کینیڈین اشیا پر لگایا گیا 50 فیصد ٹیرف نافذ ہو چکا ہے۔
