تازہ ترینخاص خبریں

ایران کا امریکی کارروائیوں کا منہ توڑجواب دینے کا اعلان

ایران نے جنوبی علاقوں پر امریکی حملوں کے بعد خبردار کیا ہے کہ ان کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

خاتم الانبیا مشترکہ فوجی ہیڈکوارٹرز نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں کے نتائج برآمد ہوں گے اور ایرانی مسلح افواج ان کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیں گی۔

ایرانی سپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب دھونس، دھمکیوں اور وعدہ خلافیوں کی قیمت چکانا ہوگی، واضح کر دینا چاہتا ہوں، اگر حملہ کرو گے تو جواب بھی ملے گا۔

انہوں نے آبنائے ہرمز کے معاملے پر امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ آبی گزرگاہ امریکی دھمکیوں سے نہیں بلکہ ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی۔

محمد باقر قالیباف نے امریکہ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ بے مقصد ہاتھ پاؤں نہ مارو، ورنہ تم مزید دلدل میں دھنستے چلے جاؤ گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *