ویسٹ انڈیزکا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریزکے شیڈول کا اعلان
یہ پہلا موقع ہوگا جب برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کوئی ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ ویسٹ انڈیز نے سری لنکا، نیوزی لینڈ اور پاکستان کے خلاف اپنی ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچز کے لیے جولائی میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دونوں میچز ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو میں کھیلے جائیں گے۔
پہلا ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جولائی کو برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 2 سے 6 اگست تک کوئنز پارک اوول میں کھیلا جائے گا۔
یہ پہلا موقع ہوگا جب برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کوئی ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل جون اور جولائی میں سری لنکا کے خلاف تمام فارمیٹ کی سیریز کھیلے گی۔
بعد ازاں جولائی میں ہی نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچز بھی کھیلے گی۔
