ایرانی رہنماؤں کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، علاقائی صورتحال پرگفتگو
ایرانی سپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی رہنماؤں نے قطری وزیر اعظم کے ساتھ آبنائے ہرمز کے معاملے پر بھی گفتگو کی، یہ ملاقات تنازع کے خاتمے کیلئے جاری سفارتی کوششوں کا حصہ ہے۔
ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ مفاہمتی یادداشت سے متعلق تفصیلات پر مختصر اعلان آج متوقع ہے، مفاہمتی یادداشت میں جوہری معاہدہ شامل نہیں، مفاہمتی یادداشت میں آبنائے ہرمز کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔
