امیتابھ کے ساتھ کام کرنے پرلوگ اعتراض کرتے تھے :جیابچن
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ جیا بچن نے انکشاف کیا کہ فلم انڈسٹری کے کئی افراد کو ان کے امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے پر اعتراض تھا کہ امیتابھ بچن کبھی بڑے اداکار نہیں بن سکتے ۔

ایک انٹرویو میں جیا بچن نے انکشاف کیا کہ انڈسٹری کے کئی لوگ ان سے امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے پر سوال کیا کرتے تھے کہ کیا تم پاگل ہو؟ ، جبکہ کئی لوگوں نے کہا کہ امیتابھ کبھی بڑے اداکار نہیں بن پائیں گے ۔انہوں نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ اگر کسی میں واقعی اچھا اداکار بننے کی صلاحیت ہے تو وہ سخت محنت سے بن سکتا ہے ۔
