پاکستانتازہ ترین

ایران پرحملہ، پاکستان سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، 15000 پوائنٹ گرنے پرٹریڈنگ بند

امریکا اسرائیل کی ایران سے جنگ کے پاکستان سٹاک مارکیٹ پر بھی شدید منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، پی ایس ایکس میں شدید مندی کے بعد ٹریڈنگ عارضی طور پر بند کر دی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست مندی دیکھنے میں آئی، 15 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 52 ہزار 991 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

کاروبار میں بڑی گراوٹ کے بعد سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ عارضی طور پر بند کر دی گئی۔

آج مارکیٹ کھلتے ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ منفی پوائنٹس میں گئی، شیئرز کی فروخت کا رجحان بڑھتا گیا، کچھ دیر ہی کاروبار ہونے کے بعد ٹریڈ معطل کرنا پڑی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 62 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *