پاکستان

بلوچستان کےتمام قبائل کوچاہیے کہ وہ اپنی سکیورٹی فورسز کاساتھ دیں: سرفراز بگٹی

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام قبائل کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنی سکیورٹی فورسز کاساتھ دیں۔

بلوچستان اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلیدہ میں خواتین کا قتل کیا گیا،  میں اس کی مذمت کرتا ہوں، تمام قبائل کو چاہیے کہ وہ اپنی سکیورٹی فورسز کاساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ  ترقی امن سے آتی ہے، اللہ کا شکر ہے بیکڑ میں بہت امن ہے، بیکڑ میں ڈیرہ بگٹی کے لوگوں اور قبائل نے امن قائم کیا ہے، میں بلوچستان کےلوگوں سے اکثرکہتا ہوں کہ آپ اپنے علاقوں میں امن قائم کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *