فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تجویز پر 4 ملکی اجلاس کی میزبانی کر رہے ہیں:اسماعیل بقائی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران آج ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کے سینئر حکام کی میزبانی کر رہا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اجلاس کی تجویز دی تھی۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ فلسطین، لبنان اور خطے کی صورتحال پر اجلاس میں بات ہوگی، خطے کے ممالک کے درمیان اعتماد کا قیام ضروری ہے۔
ایرانی ترجمان نے کہا کہ تمام صورتحال پر نظر ہے، ہر قسم کے حالات کے لیے تیار ہیں، ملکی سلامتی کے لیے دفاع کا حق استعمال کریں گے، ایران کے خلاف کسی بھی وقت جارحیت ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 4ملکی اجلاس منعقد کرنے کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پیش کی تھی، فیلڈ مارشل عاصم منیرکی پیشکش پرایران نے4ملکی اجلاس کی حامی بھری، اجلاس میں خطے کے اہم مسائل پر بات ہو گی۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ لبنان میں اسرائیل کے توسیع پسندانہ منصوبے اور پالیسیاں بھی زیر بحث آئیں گی، اسرائیلی انتخابات کے نتائج سے موجودہ صورتحال پر کسی قسم کا کوئی فرق نہیں پڑے گا، قطری وفد بھی ایران پہنچا ہے، قطر مصالحتی کردار ادا کر رہا ہے۔
