خاص خبریںعالمی خبریں

پاک بھارت جنگ کے دوران 11طیارے گرائے گئے، تمام جنگیں رکوانا میرے لیے اعزاز ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کےد رمیان 2025 کی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 11طیارے گرائے گئے، دونوں ملکوں کو کہا کہ جنگ نہ روکی تو تجارت نہیں کریں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے فلوریڈا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دنیا بھر میں8 جنگیں رکوائیں، پھربھی مجھے نوبیل انعام نہیں ملا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں نے 8 میں 5 جنگیں ٹیرف کے ذریعے رکوائیں، پاکستان اوربھارت دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ رکوائی، پاکستان اور بھارت کو کہا جنگ نہ روکی تو تجارت نہیں کریں گے، بھاری ٹیرف لگائیں گے۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 11طیارے گرائے گئے، جنگیں رکوانے کیلئے اقوام متحدہ نے مدد نہیں کی، تمام جنگیں رکوانا میرے لیے اعزاز ہے۔

اس کے علاوہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے معاملے کے بعد کیوبا سے بھی نمٹا جائے گا، ڈیل کو حتمی شکل دینے کے لیے مارکو روبیو کو بھیجیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کےخلاف ایک اور آپریشن کیا جاسکتاہے، امریکا ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم کر سکتا ہے، سوال یہ ہے کہ جنگ ختم کی جائے یا ایران کو مزید کمزور ہونے دیا جائے۔

علاوہ ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل جاری ہے، امریکا آبنائے ہرمز سے اپنی مرضی کے مطابق تیل نکال رہا ہے، آبنائے ہرمز سے آج جنگ سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ تیل برآمد ہو رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *