تازہ ترینخاص خبریں

پاکستان بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا: فیلڈ مارشل

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، انہیں صوبے کی سکیورٹی کی صورتحال، انسداد دہشت گردی پر بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل کو سرحدوں پر انتظامی امور اور فارمیشنز کی تعیناتی کے حوالے سے آپریشنل تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جوانوں اور افسران کے پیشہ وارانہ جزبے کو سراہا، فیلڈ مارشل نے خطرات کا موثر انداز میں مقابلہ کرنے کیلئے اعلی معیار اور پیشہ وارانہ تیاریاں رکھنے کی ہدایت کی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گا، یہ دہشت گرد جہاں بھی ملے ان کو کچل دیا جائے گا۔

انہوں نے عوام، سکیورٹی فورسز کے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی حمایت سے دہشت گردوں اور ان کے گمراہ کن نظریے کو مکمل شکست دیں گے۔

اس سے پہلے کمانڈر پشاور کور نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *