خاص خبریںعالمی خبریں

امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پرحملہ نہ کرنے کا اعلان

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا 3 نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان میں لکھا کہ ایران کے ساتھ مفید اور نتیجہ خیز مذاکرات جاری ہیں، ایران معاشی اور فوجی لحاظ سے انتہائی خراب حالت میں ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر عائد ناکہ بندی مکمل طور پر برقرار رہے گی، گزشتہ رات آبنائے ہرمز سے 2 کروڑ 20 لاکھ بیرل تیل گزرا، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل میں ایک بیرل بھی ایران سے یا ایران کیلئے نہیں تھا۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے پاس کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *