تازہ ترینخاص خبریں

ڈی جی آئی ایس پی آرکی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق

 ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق کردی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی دہائیوں سے دفاعی تعلقات قائم ہیں اور پاکستانی فوجی دستے بھی کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں تعینات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب میں موجود پاکستانی فوجی دستے مختلف ڈومینز سے تعلق رکھتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی تعاون کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے، جبکہ مکہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان دفاعی روابط کو مزید تقویت ملی ہے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *