تازہ ترینخاص خبریں

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی یادگارِشہداء پرحاضری، سلامی پیش کی

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے یوم بحریہ کی مناسبت سے شہداء کی یادگار پر حاضری دی اور سلامی پیش کی۔

نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگار شہداء پر یوم بحریہ کی مناسبت سے پروقار تقریب ہوئی، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے، پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

تقریب میں پاک بحریہ کے آفیسرز, سی پی اوز، سیلرز اور نیوی سویلینز کے ساتھ ساتھ شہداء کے اہل خانہ شریک ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *