خاص خبریںعالمی خبریں

چین ایران کومعاشی طورپرتنہا کرنے میں تعاون کیلئے تیار ہے:جے ڈی وینس

 امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ انہیں علم نہیں کہ ایران جنگ امریکا میں نومبر میں ہونے والے مڈٹرم الیکشنز تک ختم ہوگی یا نہیں۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ میں جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا کہ چین ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کی کوششوں میں تعاون کے لیے تیار ہے۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ چین ایرانی تیل کا ایک بڑا خریدار ہے، اس لیے بیجنگ تہران پر معاشی دباؤ ڈالنے کی واشنگٹن کی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران کے آئل ٹینکرز پر حملے ہیں۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایران کا سٹریٹجک آبی گزرگاہ پر اختیار عملی طور پر ختم ہو چکا، جب تک ایران بحری جہازوں پر فائرنگ بند نہیں کرتا اس وقت تک امریکا تہران سے بات چیت نہیں کرے گا۔

انہوں نے آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل جنگ سے پہلے کی سطح کے قریب پہنچنے کا دعویٰ بھی کیا۔

ایران میں شادی کی تقریب پر حملے کے ردعمل میں امریکی نائب صدر نے کہا کہ امریکا کبھی جنگی کارروائیوں میں عام شہریوں کو نشانہ نہیں بناتا، ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹس پر شکوک و شبہات ہیں، سینٹکام واقعہ کی تحقیقات کر رہا ہے۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل ہو رہی ہے، گزشتہ روز 150 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز سے نکلا ہے۔ 

جے ڈی وینس نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اس معاملے پرکافی کام کررہا ہے اورآبنائے ہرمزمیں جہازوں کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے، ایران کی جانب سے تجارتی جہازوں پر فائرنگ گیس کی قیمتیں زیادہ ہونے کی ایک وجہ ہے۔

امریکی نائب صدرنے مزید کہا کہ امریکا اس وقت تک ایران سے بات چیت نہیں کر رہا جب تک ایرانی فریق جہازوں پر فائرنگ بند نہیں کرتا، ایران کے معاملے میں تمام آپشنز میز پر موجود ہیں، تاہم انہیں ظاہر نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *