تازہ ترینخاص خبریں

افغانستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 15 ہلاک

پاک فوج نے افغانستان سے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 15 دہشت گرد جہنم واصل کر دیئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں نے ضلع شمالی وزیر ستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی، پاک فوج نے دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنا دی، پیشہ وارانہ مہارت سے دہشت گردوں کا 36 گھنٹے تک مقابلہ کیا۔

پاک فوج کے موثر آپریشن میں بھارتی فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے مذموم عزائم مزید بے نقاب ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان طالبان حکومت دہشت گردوں کو افغان سرزمین کے استعمال سے روکنے میں مکمل ناکام رہی، افغان طالبان حکومت مؤثر سرحدی انتظام اور بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مسلسل ناکام ہے۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے عزم پر ثابت قدم اور غیرمتزلزل ہیں، علاقے میں مزید بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے قریب پاک افغان سرحد پر فتنتہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے اور 15 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت، صبر اور جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک سیکیورٹی فورسز کی انسدادِ دہشت گردی کی عزمِ استحکام مہم پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *