تازہ ترینخاص خبریں

وزیراعظم شہبازشریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد، گارڈ آف آنر پیش

وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں کرغزستان کے صدارتی محل میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

صدارتی محل پہنچنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ریڈ کرپٹ پرتپاک استقبال کیا گیا، کرغزستان کے صدر صادر نور ژاپاروف نے وزیراعظم شہباز شریف کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

وزیراعظم کے صدارتی محل آمد پر پاکستان اور کرغزستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔

بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف کو صدارتی محل آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، کرغزستان کی مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی دی۔

اس موقع پر کرغز صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے وفد کے ارکان سے تعارف بھی کرایا، جبکہ وزیراعظم نے بھی کرغز صدر سے پاکستانی وفد کے ارکان کا تعارف کرایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *