لندن میں وزیرداخلہ محسن نقوی کی صدرآصف علی زرداری سے ملاقات، اہم پیغام پہنچایا
لندن میں صدرآصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات ہوئی جس میں قومی اورموجودہ سیاسی معاملات زیربحث آئے اور وزیر داخلہ نے صدر کو اہم پیغام بھی پہنچایا۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت سے محسن نقوی کی ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں صدرآصف زرداری اورمحسن نقوی نے ون آن ون بات چیت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اہم قومی اور موجودہ سیاسی معاملات زیر بحث آئے، محسن نقوی نے صدرآصف علی زرداری کو اہم پیغام بھی پہنچایا۔
ذرائع کے مطابق صدر نے مختلف قومی معاملات، بالخصوص نئے صوبوں کی بحث میں اپنے مؤ قف پر قائم رہنے کا پیغام دیا۔
ذرائع کے مطابق صدرزرداری نے کہا کہ قومی مفاد میں تمام فریقوں کو مل کرآگے بڑھنا ہوگا، قومی اتفاق رائے کے بغیر کسی بھی مسئلے کا پائیدار حل ممکن نہیں۔
یاد رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اس وقت لندن میں موجود ہیں، ان کا برطانیہ میں قیام 2 ہفتہ طویل ہوگا۔
