پاکستانتازہ ترین

جماعت اسلامی کے دھرنوں کے 2 ہفتے مکمل، آج راولپنڈی میں تاریخی جلسے کا اعلان

مہنگی پٹرولیم مصنوعات کیخلاف جماعت اسلامی کے دھرنوں کو 2 ہفتے مکمل ہو گئے جس کے بعد جماعت نے آج راولپنڈی میں تاریخی جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے سے خطاب میں کہا کہ جلسے کی اجازت نہ ملی تو راولپنڈی کی تمام سڑکیں بند کر دیں گے، وزیر اعلیٰ ہاؤس، گورنر ہاؤس سمیت پاکستان بھر میں مارچ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال حکمرانوں کیلئے نوشتہ دیوار بن جائے گی، ہم نکل پڑے تو کوئی روک نہیں سکے گا، ہوش کے ناخن لیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکمران عوام کے پیسوں پر عیاشیاں کرتے ہیں، مفت پٹرول اڑاتے ہیں، پٹرولیم لیوی حکمرانوں کے ڈاکے کی ایک شکل ہے، بجلی زائد ہونے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *