پاکستانتازہ ترین

آزاد جموں وکشمیرقانون سازاسمبلی کی مخصوص نشستوں پرپولنگ آج ہوگی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ آج ہوگی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسمبلی ہال مظفرآباد میں ہوگی، پولنگ کا عمل صبح 10 بجے شروع ہو کر دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گا۔

اوورسیز کشمیری کی نشست پر عبدالرحمان آرائیں بلا مقابلہ ممبر اسمبلی منتخب ہوئے، عبدالرحمان نے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

عبدالرحمان آرائیں کے مقابلے میں پیپلزپارٹی کی طرف سے کوئی امیدوار سامنے نہیں آ سکا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ خواتین کی 5 مخصوص نشستوں کیلئے 6 امیدوار میدان میں موجود ہیں، مسلم لیگ ن نے 4 خواتین جبکہ پیپلزپارٹی کی طرف سے 3 کو نامزد کیا گیا تھا، پیپلزپارٹی کی طرف سے شاہین کوثر ڈار نے کاغذات واپس لے لئے

ٹیکنوکریٹس کی نشست پر پیپلزپارٹی کی طرف سے صاحبزادہ ذوالفقار علی جبکہ مسلم لیگ ن کی طرف سے بیرسٹر افتخار گیلانی آمنے سامنے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق علماء مشائخ کی نشست کیلئے مسلم لیگ (ن) کی طرف سے مظہر سعید جبکہ پیپلزپارٹی سے حافظ طارق محمود مد مقابل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *