عالمی خبریں

لوگ بھوکے ہوں تو فوجی طاقت کے باوجود حکومت نہیں بچ سکتی: قالیباف

 ایران کی پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ حکومت کو امریکی معاشی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو تیار کرنا ہو گا، ورنہ حکومت قائم نہیں رہ سکے گی۔

عراق کے دورے پر موجود محمد باقر قالیباف نے بغداد میں ایرانی سفارت خانے میں ایرانی اور عراقی تاجروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہمارے پاس چاہے کتنی ہی فوجی طاقت کیوں نہ ہو، اگر لوگ بھوکے ہوں گے، معاشی ترقی اور قومی پیداوار نہیں ہوگی تو ہم بچ نہیں پائیں گے۔

قالیباف کا کہنا ہے کہ ہمیں ان ظالمانہ پابندیوں پر قابو پانے کے لیے منصوبہ بندی کرنا ہو گی تاکہ ہم ان کا مقابلہ کر سکیں۔

اس ملاقات میں انہوں نے ایران اور عراق کے درمیان تجارت میں دونوں ممالک کی قومی کرنسیوں کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طریقۂ کار سے دوطرفہ لین دین میں ڈالر کا کردار ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

سپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے عراق میں شہید سپریم لیڈر کی تدفین کے چالیسویں کی تقریب میں شرکت کے دوران کہا کہ ایران اور عراق کو اپنی سلامتی اور اقتصادی ترقی کے لیے متحد ہونا ہوگا۔

باقر قالیباف نے کہا کہ باہمی تعاون اور مزاحمت کے ذریعے دونوں ممالک نے اپنی سلامتی یقنی بنائی، اب اقتصادی خوشحالی کے لیے بھی ایران اور عراق کو مل کر کام کرنا ہوگا، ایران اور عراق کا واحد ایجنڈا غیر ملکی مداخلت کو روکنا ہے۔

امریکی وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف واشنگٹن کی نئی پابندیاں عالمی تاریخ میں مربوط معاشی تنہائی کی سب سے بڑی مہم ہو گی اور یہ ایرانی حکومت کو زوال سے دوچار کر دیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *