پاکستانتازہ ترین

جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات بعد نماز عصرجامع مسجد منصورہ میں ادا کی جائے گی

جماعت  اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل  امیر العظیم انتقال کرگئے۔

ترجمان جماعت اسلامی نے امیر العظیم کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسرکے مرض میں مبتلا تھے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق امیرالعظیم کی نماز جنازہ کل شام 5 بجےمنصورہ لاہور میں ادا کی جائےگی۔

امیر العظیم 1958 میں لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے  پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔

 امیرالعظیم  پنجاب یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے منتخب صدر رہے اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔

زمانہ طالب علمی میں امیر العظیم نے ضیاء الحق دور میں طلبہ یونین کی بحالی کے لیے لانگ مارچ کیا اور اس کے لیے جیل کی سزا بھی کاٹی۔

امیر العظیم طویل عرصہ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات بھی رہے۔ 2019 میں سراج الحق اور 2024 میں حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکرٹری جنرل مقرر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *