تازہ ترینکھیل

فیفا ورلڈ کپ کی انعامات دینے کی تقریب، ہسپانوی کھلاڑیوں نے میلہ لوٹ لیا

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کی انعامات دینے کی تقریب میں ہسپانوی کھلاڑیوں نے اپنے شاندار کھیل کی بدولت میلہ لوٹ لیا۔

فیفا ورلڈ کپ کی انعامی تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیفا کے صدر نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور میڈلز دیے جبکہ ہارنے والی ٹیم کو سلور میڈلز پہنائے گئے، ایونٹ میں بہترین انفرادی پرفارمنس دکھانے والے پلیئرز کو بھی انعامات دیے گئے۔

امریکی صدر اور فیفا کے صدر نے کھلاڑیوں کو انعامات اور میڈلز دیے، سپین کے پاؤ کیوبارسی ینگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے، جبکہ سپین کے کپتان روڈریگو ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے اور گولڈن بال کا ایوارڈ اپنے نام کیا، سپین کے ہی انائی سائمن ٹورنامنٹ کے بہترین گول کیپر قرار پائے اور گولڈن گلوز کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

فرانس کے کلیان ایمباپے نے ایونٹ میں سب سے زیادہ 10 گولز کیے اور گولڈن بوٹ کا ایوارڈ اپنے نام کیا، ایمباپے مسلسل دوسری بار گولڈن بوٹ کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

امریکی صدر اور فیفا کے صدر نے سپین کی ٹیم کو ٹرافی تھمائی، سپین کی ٹیم 5 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم بھی ملی جو پاکستانی روپوں میں 14ارب سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

فیفا ورلڈ کپ کے فائنل معرکے سے پہلے اختتامی تقریب کا انعقاد
فیفا کپ کے فائنل سے پہلے اختتامی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا، رنگا رنگ اختتامی تقریب میں دنیا کے معروف شوبز سٹارز نے اپنی پرفارمنس سے رنگ جمایا۔

شائقین بھی فنکاورں کی پرفارمنس سے خوب محظوظ ہوئے، پہلے ہاف کے اختتام پر میوزیکل شو کا بھی انعقاد کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *