پاکستانتازہ ترین

گلگت بلتستان کوعبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور

گلگت بلتستان اسمبلی نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد منظور کر لی۔

قرارداد میں گلگت بلتستان کو آئینی ترمیم کے ذریعے عبوری صوبہ بنانے، پاکستان کے دیگر صوبوں کے مساوی آئینی، سیاسی اور جمہوری حقوق فراہم کرنے اور قومی سطح پر مؤثر نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

گلگت بلتستان اسمبلی میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کی قرارداد بھی منظور کر لی گئی، ایوان نے فوج مخالف بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کی، اور پاک فوج و شہداء کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *