خاص خبریںعالمی خبریں

امریکی فوج نے ایران کے خلاف حملوں کی نئی لہرکا آغازکردیا، سینٹ کام

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف حملوں کی نئی لہر کا آغاز کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ امریکی فوج نے مسلسل چھٹی رات ایران کے خلاف حملوں کی نئی لہر کا آغاز کردیا ہے۔

سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف تازہ حملوں کا مقصد ایرانی کی فوجی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے گزشتہ روز بھی ایک پیغام میں کہا تھا کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف فضائی حملوں کی دوسری لہر شروع کر دی ہے۔

سینٹ کام کے اعلان کے بعد عراق کی سرحد کے قریب واقع ایرانی شہر اہواز، چابہار اور بندر عباس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ ایک کینسر ہسپتال کے اطراف بھی بمباری کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *