پاکستانتازہ ترین

ایران،امریکہ کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان

پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران امریکا تنازع کسی کے مفاد میں نہیں، پاکستان آبنائے ہرمز سے تجارت اور تیل کی بآسانی ترسیل پر یقین رکھتا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ ایران اور امریکا کےدرمیان دوبارہ کشیدگی پرتشویش ہے، پاکستان موجودہ علاقائی صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہے، پاکستان نےفریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔

طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پرعملدرآمد جاری رہنا چاہئے، پاکستان مسائل کےحل کیلئے مذاکرات پریقین رکھتا ہے، ایران امریکا تنازع کسی کےمفاد میں نہیں،پاکستان آبنائے ہرمزسےتجارت اورتیل کی باآسانی ترسیل پریقین رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمزمیں غیرمعمولی صورتحال سے گلوبل ساؤتھ کے ممالک بھی متاثر ہورہے ہیں، تمام تنازعات کاحل مذاکرات اورسفارت کاری میں مضمر ہے، پاکستان تمام فریقین کوجنگ سےگریز کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *