دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا مسلسل دوسری مرتبہ فائنل میں پہنچنے پر بھرپورجشن
دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کے مسلسل دوسری مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر کھلاڑیوں اور شائقین نے بھرپور جشن منایا۔

ارجنٹینا کے کھلاڑی اور سٹیڈیم میں موجود شائقین انگلینڈ کے خلاف شاندار جیت کی خوشی سے نہال دکھائی دیے، سٹار فٹبالر لیونل میسی نے بھی جیت کا پر جوش انداز میں جشن منایا۔
ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں شائقین اپنی ٹیم کی جیت پر جھوم اٹھے، شہریوں نے ارجنٹینا کی جیت کا روایتی انداز میں جشن منایا جبکہ دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم اور فینز ہار پر افسردہ دکھائی دیے۔
