خاص خبریںعالمی خبریں

امریکی صدر کی ہدایت پر ایران کیخلاف نئے حملوں کا سلسلہ شروع کیا: سینٹ کام

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے، کارروائی پاسدران انقلاب کی جانب سے قبرص کے پرچم بردار کنٹینر بردار جہاز پر حملے کے بعد کی گئی ہے۔

سینٹکام کےمطابق ایرانی حملے کے بعد عملے کا ایک رکن لاپتہ ہے ، جہاز پر آگ لگ گئی اور انجن روم کو شدید نقصان پہنچنا ہے جس کی وجہ سے جہاز اپنا سفر جاری رکھنے سے قاصر ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ایران کو اس سے قبل بھی تجارتی جہازوں پر حملوں کے بعد طرز عمل بہتر بنانے اور مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی پاسداری کا موقع دیا گیا تھا، تاہم ایران ایک بار پھر اس میں ناکام رہا۔

سینٹ کام نے مزید کہا کہ یہ حملے امریکی صدر کی ہدایت پر کیے جا رہے ہیں۔

ادھر یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی کا کہناہے کہ عمان سے 9 ناٹیکل میل مشرق میں ایک واقعے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ یران کی پاسداران انقلاب کی بحریہ نے آبنائے ہرمز کو تا حکم ثانی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ایک بحری جہاز نے غیر منظور شدہ راستے سے گزرنے کی کوشش کی جس پر انتباہی فائرنگ کی گئی، بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ اطلاع تک کسی بھی بحری جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ اگر دشمن اس واقعے کو بہانہ بنا کر کسی بھی قسم کی غلطی کرتا ہے تو اسے سخت جواب دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *