آس پاسعالمی خبریں

اسرائیل کاغیرانسانی فعل، لبنان پرانتہائی مہلک کیمیکل سے حملہ

نیویارک ٹائمز نے اسرائیل کا غیر انسانی فعل بے نقاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیل نے لبنان پر انتہائی مہلک کیمیکل سے حملہ کیا ہے۔

اسرائیل نے لبنان کے گنجان آباد علاقوں پر کئی بار زہریلے سفید فاسفورس کا استعمال کیا، آتش گیر اور متنازع کیمیائی مادہ انسانی جسم کیلئے انتہائی مہلک ہے، کیمیائی مادہ انسانی جسم کوشدید نوعیت کے زخم پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے 30 مئی کو بھی جنوبی لبنان میں سفید فاسفورس کا استعمال کیا، تاریخی قلعہ بوفورٹ پر قبضے کیلئے بھی اسی زہریلے کیمیکل کا استعال کیا گیا۔

نیویارک ٹائمز نے ماہرین اورویڈیوز کی مدد سے بھی نبطیہ پر زہریلے کیمیکل کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تقریباً 40 ہزارآبادی والےشہر پر زہریلے کیمیائی مادے کا چھڑکاؤ دیکھا گیا۔

امریکی اخبار کے مطابق لبنانی شہرصور، القلیعہ، خیام اور یحمر میں بھی سفید فاسفورس استعمال ہوا، انتہائی زہریلا سفید فاسفورس فضا میں گھلتے ہی شدید دھماکے اور آگ کا باعث بنتا ہے، دورانِ جنگ کیمیکل کا استعمال آگ لگانے اوردھواں پیدا کرنے کیلئےاستعمال ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ جنیوا کنونشن کے تحت گنجان آباد اور شہری علاقوں میں سفید فاسفورس کے استعمال پرپابندی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *