ایشین گیمز: ریسلنگ فائنل میں عائشہ بلوچ نے بھارتی حریف کو مات دے کر گولڈ میڈل جیت لیا
ایشین گیمز کے ریسلنگ فائنل میں پاکستانی کھلاڑی عائشہ بلوچ نے بھارتی حریف کو مات دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

عائشہ بلوچ نے سری لنکا میں جاری ایشین گیمز 2026کے ریسلنگ فائنل میں بھارتی حریف کو شکست دی۔
فائنل مقابلے میں عائشہ بلوچ کی تکنیکی برتری نمایاں رہی اور بھارتی ریسلر ان کے مؤثرکھیل کا مقابلہ نہ کرسکی۔
بھارتی حریف کیخلاف فیصلہ کن فتح کے بعد عائشہ بلوچ نے سجدۂ شکر بھی ادا کیا۔
وکٹری پوڈیم پر پاکستان کاسبز ہلالی پرچم لہرا کر عائشہ بلوچ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
