خاص خبریںعالمی خبریں

امریکہ کیوں ایران سے ڈیل کی بھیک مانگ رہا ہے؟ امریکی ڈیموکریٹک سینیٹرکے وزیرخارجہ سے سخت سوالات

امریکا کے ڈیموکریٹک سینیٹر کوری بُکر نے وزیرخارجہ مارکو روبیو کو ایران کے معاملے پر آڑے ہاتھوں لیا۔ 

سینیٹ میں پیشی کے موقع پر کوری بُکر نے کہاکہ آخر امریکا کیوں ایران سے ڈیل کی بھیک مانگ رہا ہے؟

ڈیموکریٹک سینیٹر کوری بُکر نے کہا کہ ڈیل بھی ایسی جسے خود امریکا ہی پہلے کچرے کے ڈبے میں پھینک چکا تھا۔ایران نے آبنائے ہرمز بند کی ہوئی ہے ۔

مارکو روبیو نے کہاکہ امریکا ایران جنگ ختم ہوچکی اور مذاکرات کی بھیک نہیں مانگی جارہی۔ ایرانی ایٹمی پروگرام پر مذاکرات “انتہائی ٹیکنیکل” معاملہ ہے۔ جو5 دن میں طے نہیں ہوسکتا۔ 

انہوں نے کہا کہ  ماہرین کی میٹنگز ایک مہینہ، دو مہینے یا تین مہینوں تک بھی چل سکتی ہے۔ایران کو انتہائی افزودہ یورینیم کی تلفی کے حوالے سے مذاکرات کا عہد کرنا ہوگا۔

مارکو روبیو کے مطابق آج ایران اپنے ایٹمی پروگرام کے جن پہلووں پر بات کرنے کو راضی ہو گیا ہے پہلے ان پر انکاری تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *