تازہ ترینشوبز

اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کا آغاز،ویڈیوزسامنے آگئیں

دعائے خیر کی تقریب سے شادی کی تقریب کا آغاز ہوا، تقریب میں اہل خانہ، قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات کا آغاز دعائے خیر سے ہوگیا ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق تنازع میں گھری اداکارہ مومنہ اقبال کی منگیتر حمزہ کے ساتھ شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

اس سلسلے میں ہفتے کے روز دعائے خیر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل خانہ اور قریبی رشتے داروں و دوستوں نے شرکت کی جبکہ

شادی کی تقاریب کا باقاعدہ آغاز اتوار سے ہوگا۔

دعائے خیر کی تقریب میں مومنہ اقبال نے ہلکے گلابی رنگ کا غرارہ زیب تن کیا جبکہ حمزہ نے بھی ہلکے گلابی رنگ کا

کرتا شلوار اور واسکٹ زیب تن کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *