خاص خبریںعالمی خبریں

ضرورت پڑی توایران کے خلاف فوجی آپریشن دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے: امریکی وزیرجنگ

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا،ضرورت پڑی تو ایران کے خلاف فوجی آپریشن دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ  نے سنگاپور میں خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے جنگ دوبارہ چھڑنے کی صورت میں امریکی فوج پوری طرح تیار ہے،  امریکی اسلحہ ذخائر وافر ہیں، کسی بھی کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ کوئی بھی معاہدہ ایک اچھا معاہدہ ہوگا۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ  کا مزیدکہنا تھا کہ عالمی سلامتی کے لیے امریکا اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا، امریکا اب امیر ممالک کے دفاعی اخراجات کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین سمیت کوئی ملک خطے پر بالادستی قائم نہیں کر سکتا، بحرالکاہل میں کسی بھی بالادستی سے طاقت کا توازن بگڑ جائے گا۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ  کا کہنا تھا کہ چین کو خطے  میں امریکا کی پوزیشن کا احترام کرنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *