آس پاستازہ ترینخاص خبریں

پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 28 سال مکمل، یوم تکبیر جوش و جذبے سے منایا جا رہا

پاکستان کی جانب سے 28 مئی 1998کو کئے گئے جوہری تجربات کی یاد میں آج 28 واں یوم تکبیر ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے

اس دن پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت اور اپنے دفاعی ہتھیاروں میں ایٹمی ہتھیار رکھنے والا پہلا اسلامی ملک بن گیا، پاکستان کے جوہری پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ڈاکٹر ثمر مبارک مند کی قیادت میں پاکستانی سائنسدانوں کی ٹیم نے بلوچستان کے ضلع چاغی کے راس کوہ پہاڑوں میں ایٹمی تجربات کئے۔

ان تجربات نے پاکستان کی علاقائی سا لمیت، آزادی اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے قوم کے عزم کا اظہار کیا۔

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا یہ تاریخی بیان اس سنگ میل میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے کہ وہ بھوک برداشت کر لیں گے لیکن ملک کو ایٹمی طاقت بنائیں گے۔

بیرونی دباؤ کے باوجود اس وقت کے وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے بھارت کے جوہری تجربات کے جواب میں پاکستانی جوہری تجربات کرنے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا اور اس طرح خطے میں تذویراتی طاقت کا توازن بحال کیا۔

صدر، وزیراعظم نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے 28 مئی 1998 کے ایٹمی دھماکوں کو قومی غیرت، دفاع اور امن کی علامت قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *