عالمی خبریں

پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں: چینی وزیر خارجہ

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، تاہم مذاکرات میں ہر مثبت پیش رفت مشرق وسطیٰ میں امن کی نئی امید پیدا کرتی ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے امریکا میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ چین مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے حل کیلئ ے مسلسل سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے 4 نکاتی تجویز پیش کی، جبکہ چین نے تمام اہم فریقین، علاقائی ممالک اور عالمی شراکت داروں سے رابطے برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے کے تمام ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام ضروری ہے، شہری آبادی، غیر فوجی اہداف اور توانائی تنصیبات کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے، ایران تنازع کے حل کی کنجی امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پوشیدہ ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ فوری جنگ بندی ضروری ہے، فریقین موقف میں لچک دکھائیں، جتنا جلد تنازع ختم ہوگا اتنی ہی کم انسانی جانیں ضائع ہوں گی۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *