پاکستانتازہ ترین

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے

 نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران وہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی کھلے مباحثے میں شرکت کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ اجلاس سلامتی کونسل کی چینی صدارت کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں عالمی و علاقائی امن و سلامتی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اپنے دورہ نیویارک کے دوران مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *