عالمی خبریں

اسرائیلی جارحیت سفارتی کوششوں کوسبوتاژ کر رہی ہے:ایرانی سفیررضاامیری مقدم

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کر رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ایرانی وفد سنجیدہ مذاکرات کیلئے آج رات اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفد ایران کی جانب سے پیش کردہ 10 نکاتی منصوبے کی بنیاد پر سنجیدہ مذاکرات کرے گا۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ایرانی عوام میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *