ایرانی فوج کا سپریم لیڈرخامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان
ایرانی فوج نے سپریم لیڈر سید آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جارح کو سزا دی جائے گی۔

ایرانی میڈیا نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کر دی، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو ان کے دفتر میں شہید کیا گیا۔
سپریم لیڈر کی شہادت پر ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ بہت جلد لیا جائے گا، وہ دیکھ لیں گے کہ انہوں نے کیا کیا ہے۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کے قاتلوں سے سخت اور فیصلہ کن انتقام لیں گے، ملک میں جارحیت کرنے والوں کو سخت سزائیں دیں گے۔
دوسری جانب سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کو ان کا جانشین مقرر کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکا اور اسرائیل نے ایران پر بحری اور فضائی حملے کیے جن میں معصوم بچیوں سمیت 201 ایرانی شہری شہید اور 747 زخمی ہوئے تھے۔
خبر ایجنسی کے مطابق حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر کے صاحبزادے اور ان کی اہلیہ، ایرانی وزیر دفاع امیر ناصر زادہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور بھی شہید ہوگئے ہیں۔
